’چار بچے پیدا کرو ایک لاکھ روپے لے جاؤ‘، انوکھی آفر
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری بورڈ کے سربراہ نے چار بچے پیدا کرنے والے نوجوان برہمن جوڑوں کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش بھوپال میں سرکاری بورڈ کے سربراہ جو پنڈت وشنو راجوریا پرشورام کلیان بورڈ کے صدر بھی ہیں نے چار بچے پیدا کرنے والے نوجوان برہمن جوڑوں کے لیے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
اندور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راجوریا نے کہا کہ ”بدعتیوں“ کی تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ “ ہم نے بڑی حد تک اپنے خاندانوں پر توجہ مرکوز کرنا چھوڑ دیا ہے“۔ “مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں۔
بھارت: گائے ذبح کرنے کے الزام میں تشدد سے ایک اور مسلمان جاں بحق
انہوں نے کہا کہ ہم بوڑھے لوگوں سے زیادہ امیدیں نہیں رکھ سکتے۔ دھیان سے سنیں، آنے والی نسل کے تحفظ کی ذمہ داری آپ پر ہے، نوجوان ایک بچے کے بعد آباد ہو جائیں اور رک جائیں۔ یہ بہت مشکل ہے لیکن آپ کو کم از کم چار بچے پیدا کرنا چاہئے،“۔
راجوریا پرشو رام نے اعلان کیا کہ پرشورام بورڈ چاربچوں والے جوڑوں کو ایک لاکھ روپے کا انعام دے گا۔ ”میں بورڈ کا صدر رہوں یا نہیں، ایوارڈ دیا جائے گا۔“
بھارت میں گداگروں کو بھیک دینے پر کیا ہوگا؟ فیصلہ کر لیا گیا
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے مجھ سے اکثر یہ کہتے ہیں کہ تعلیم اب مہنگی ہو گئی ہے۔ راجوریا نے ”کسی طرح انتظام کرو لیکن بچوں کو جنم دینے میں پیچھے نہ رہو۔ ورنہ بدعتی اس ملک پر قبضہ کر لیں گے۔“
راجوریا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کا اعلان ایک ”ذاتی اقدام“ ہے نہ کہ سرکاری اقدام۔ ”یہ میرا سماجی بیان ہے، جو ایک کمیونٹی پروگرام میں دیا گیا ہے۔ برہمن معاشرہ ان وعدوں کو پورا کر سکتا ہے، بشمول اعلیٰ عہدوں کے لیے بچوں کی تعلیم اور تربیت کا۔“
بی جے پی ترجمان نے راجوریا کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ بی جے پی حکومت اصولوں اور آئین کے مطابق کام کرتی ہے۔ راجوریا نے جو بھی کہا وہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ یہ معاملہ والدین کا فیصلہ ہے۔ پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔“
Comments are closed on this story.