Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں نے 2024 میں کتنے کیسز کے فیصلے سنائے؟

ڈسٹرکٹ کورٹس میں 2024 کے دوران نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں
شائع 13 جنوری 2025 06:27pm

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں 2024 میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 16 ہزار 377 کیسز دائر ہوئے جبکہ عدالتوں نے دائر کیسز کی نسبت زیادہ ایک لاکھ 19 ہزار کیسز کے فیصلے سنائے۔

سیشن ڈویژن ویسٹ نے سال 2024 میں 78 ہزار 983 کیسز کے فیصلے کیے، سال 2024 کے دوران سیشن ڈویژن ویسٹ میں 78 ہزار 582 کیسز دائر ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سیشن ڈویژن ایسٹ میں 37 ہزار 795 نئے کیسز دائر ہوئے جبکہ ایک سال کے دوران سیشن ڈویژن ایسٹ نے دائر کیسز سے زائد 40 ہزار 168 کیسز کے فیصلے سنائے، ان فیصلوں میں گزشتہ سال کے کیسز بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں کتنے ہزار مقدمات زیرِ التوا ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عدالتی ذرائع کے مطابق دونوں سیشن ڈویژنز میں ججز کی کمی کا سامنا بھی رہا، اسلام آباد سیشن ڈویژن ویسٹ میں ججز کی تعداد 37 اور سیشن ڈویژن ایسٹ میں ججز کی تعداد 30 ہے، ایسٹ اور ویسٹ میں 15 سے زائد ججز کی نشستیں خالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی ویب سائٹس سائلین کو معلومات تک رسائی کے لیے فعال کردی گئی، ہر ماہ ججز کی کارکردگی جاننے کے لیے ججز سے سیشن ججز رپورٹ طلب کررہے ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق عادی درخواست گزاروں کی حوصلہ شکنی کے لئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس سیشن جج ویسٹ اعظم خان ہیں۔

cases list

islamabad district courts