Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

144 سال میں ایک بار ہونے والا ’مہاکمبھ‘ میلہ کیا ہے؟

میلے میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری، سادھو اور سیاح شریک ہیں
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2025 06:13pm
بشکریہ عالمی میڈیا
بشکریہ عالمی میڈیا

بھارت میں دریائے گنگا کے کنارے تاریخی مذہبی تہوار کمبھ شروع ہوگیا، میلے میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری، سادھو اور سیاح شریک ہیں۔

کمبھ میلہ ہر 12 سال بعد ہوتا ہے جب مشتری سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے، تاہم اس بار ہونے والا میلہ اہم ہے۔ یہ ’مہاکمبھ‘ کہلاتا ہے، یہ 144 سال بعد اس وقت منعقد ہوتا ہے جب ہندو روایات کے مطابق چاند، سورج اور مشتری خلا میں ایک سیدھ میں آجاتے ہیں۔ اس لیے اس کمبھ کو ’مہا کمبھ‘ یعنی بڑا کمبھ کہا جاتا ہے۔

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں ’میمز‘ کی جنگ چھڑ گئی

12 سال میں ہونیوالے کمبھ کے دوران ایک چھوٹا کمبھ بھی ہوتا ہے، جسے ’ارد کمبھ‘ یعنی آدھا کمبھ کہا جاتا ہے، 2019 میں ہونیوالے ارد کمبھ میں 24 کروڑسے زائد ہندو شریک تھے۔

اس بار ’مہا کمبھ‘ میلے میں 40 کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے جو تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے پرایاگ راج میں ہونیوالا اس سال کا میلہ 45 دن جاری رہے گا۔ اس دوران سادھو، ہندو زائرین اور عام سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

بھارت میں طالبات سے بیت الخلاء دھلوائے جانے لگے

پرایاگ راج ہندئوں کے لیے مقدس شہر ہے جہاں گنگا، جمنا اور اساطیری دریا سرسوتی ساتھ ملتے ہیں۔ اسی سنگم پر کمبھ میلے کے دوران زائرین ’اشنان‘ یعنی غسل کرتے ہیں۔ وہ گروؤں اور سادھوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور مذہبی رسومات کے ساتھ ساتھ کھیل تماشوں کا بھی انعقاد ہوتا ہے۔

کمبھ میلے کا آغاز کب ہوا؟ محققین کہتے ہیں کہ اس کی شروعات ہندوؤں کے دیوتا وشنو سے منسوب ہے۔ بھگوان وشنو کے گھڑے سے امرت کے قطرے 4 مقامات پر گرے تھے، جہاں اشنان کرنے سے گناہ ختم ہوں گے اور ان سے نجات ملے گی۔ اس کا انعقاد بھارت کے 4 مقامات پریاگ راج، ہردوار، ناسک اور اوجین میں ہوتا ہے۔

معروف بھارتی گٹارسٹ کی اپنے گھر میں لاش برآمد

’کمبھ میلے‘ کو اس کی تاریخی، ثقافتی اور مذہبی اہمیت کی وجہ سے اقوام متحدہ کی طرف سے انسانیت کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سال میلے کے لیے ایک لاکھ منتظمین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جن میں 40 ہزار پولیس اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ ’کمبھ میلے‘ میں شریک یاتریوں کے لیے 40 مربع کلومیٹر کے علاقے میں خیمہ بستی آباد کی گئی ہے۔

india

world

Utter Pradesh

Kumbh Mela