Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

بھارتی آرمی چیف کی جھوٹ سے بھری پریس کانفرنس

جنرل اوپندرا دویدی نے کشمیری حریت پسندوں کو پاکستانی قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 13 جنوری 2025 07:09pm

دنیا بھر میں دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے والے بھارت کے آرمی چیف نے ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کی، کشمیریوں کی تحریک آزادی اور جذبہ حریت کچلنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کے سربراہ نے غلط بیانی سے کام لینا شروع کر دیا، بھارتی آرمی چیف نے کشمیری حریت پسندوں کو پاکستانی قرار دے دیا۔

انڈین آرمی چیف نے مقبوضہ جموں کشمیر میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کیا، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے تو 10 لاکھ بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز وہاں کیا کر رہی ہیں؟۔

بھارتی فوج کو اصلاحات کے نفاذ میں کئی چیلنجوں کا سامنا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا، 5 اہلکار ہلاک، 9 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کنٹرول میں ہے تو آئے روز گھر گھر تلاشی، آپریشنز میں کشمیری نوجوانوں کو کیوں قتل کیا جا رہا ہے؟، بھارتی فوج ایل او سی پر جدید ترین اسلحے اور آلات سے لدی چوکس کھڑی ہے تو نام نہاد در اندازی کیسے ہو رہی ہے؟۔

بھارتی آرمی چیف نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر صورتحال جوں کی توں ہونے کا اعتراف کیا، جنرل دویدی نے کہا کہ بھارتی اور چینی افواج کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔

india

Army Chief

General Dwivedi