17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو ہائیکورٹ کا جج بنانے کا امکان، اسد قیصر
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو ہائیکورٹ کا جج بنائے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی ائی رہنما اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سزا سنانے والے ججز کو ہائیکورٹ کا جج بنانے کا امکان ہے، انہوں نے کہا ہے القادر190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جج نے تیسری بار مؤخر کیا ہے
انہوں نے کہا ہے کا ، 17 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے نئے ججز کی تقرری ہوگی ۔ سزا کے بعد اپیل بھی جج شاہ رخ ارجمند اور ہمایوں دلاور سنیں گے۔
17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کو ہائیکورٹ کا جج بنانے کا امکان، اسد قیصر
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دے دیا
اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کومتنازعہ بنانے پرتلی ہوئی ہے، حکومت عدلیہ کوکمزوربنانا چاہتی ہے تاکہ عدالت ایگزیکٹوکے بغیرکوئی فیصلہ نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ دو مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے، جج ناصر جاوید رانا نے ٹرائل کی آخری سماعت گزشتہ سال 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، پھر کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی اور اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔