وینا ملک کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کیسی رہی؟
اداکارہ وماڈل وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے خود ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور انہیں ڈھونڈتے ہوئے ان کے پاس آئے تھے۔
وینا ملک نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مولانا طارق جمیل سے ان کی ملاقات انتہائی خوشگوار تھی۔ ان کا کہنا تھا، ’مولانا صاحب نے مجھے دیکھتے ہی کہا، بیٹا! میں کب سے تمہیں ڈھونڈ رہا ہوں، تم سے ملنا چاہتا تھا۔‘
وینا ملک کی شوبز میں دھماکے دار واپسی
اداکارہ کے مطابق مولانا طارق جمیل نے ان سے کبھی ان کی ذاتی زندگی یا فیصلوں پر سوال نہیں کیا اور نہ ہی کچھ مسلط کرنے کی کوشش کی۔ وہ ہمیشہ دعا گو اور محبت کے ساتھ پیش آئے۔
وینا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مولانا طارق جمیل نے ایک مرتبہ خانہ کعبہ سے انہیں فون کیا اور کہا، ’بیٹا! میں یہاں تمہارے لیے دعا مانگ رہا ہوں۔‘
وینا ملک نے اپنے مذہبی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اپنے عقیدے میں مزید مضبوطی لانا چاہتی ہیں۔
مولانا طارق جمیل کے ساتھ ان کی 5 سے 6 ملاقاتیں ہو چکی ہیں جنہیں اداکارہ نے اپنی زندگی کا یادگار حصہ قرار دیا۔
وینا ملک نے اپنی پہلی شادی کی ناکامی پر کھل کر کہہ دیا
وینا ملک کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی شخصیت نہایت محبت اور نرمی پر مبنی ہے، اور ان کے رویے نے انہیں بہت متاثر کیا۔