Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
13 Rajab 1446  

لاس اینجلس میں آگ کیسے پھیلی؟ امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا

فائر فائٹرز کی جانب سے تیز ہواؤں کے واپس آنے سے قبل آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیش کی جا رہی ہیں
شائع 13 جنوری 2025 02:30pm

لاس اینجلس گزشتہ چھ دن سے آگ کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے۔

اس حوالے سے موسمی ماہرین نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں تیز رفتار ہوائیں دوبارہ چلنے سے پہلے اگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا تو مزید نقصان ہوگا۔

فائر فائٹرز کی جانب سے تیز ہواؤں کے واپس آنے سے قبل آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کوششیش کی جا رہی ہیں۔

آگ کیسے لگی؟

ابھی تک آگ لگنے کی کوئی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ لیکن جنگل کی آگ پھیلنے سے چند روز قبل پیشگوئی کرنے والوں نے تیز ہوا کی وارننگ جاری کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ لاس اینجلس کے جن علاقوں میں آگ لگی وہاں آسمانی بجلی گرنے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

کیا لاس اینجلس میں آگ پرندے نے لگائی، سوشل میڈیا دعوؤں کی حقیقت!

تاہم چند حالیہ میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ پھیلنے کے بعد 30 منٹ بعد فائر فائٹرز کے ریڈیو پر کسی کا شور سنائی دیا کہ آگ کے شعلے ایک جانے پہچانے پہاڑ سے بلند ہورہے ہیں، جس کے جواب میں ایک فائر فائٹر نے کہا کہ آگ وہیں سے شروع ہوئی ہے جہاں یہ نئے سال کے موقع پر لگی تھی۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے آرکائیو شدہ ریڈیو ٹرانسمیشنز، ویڈیوز، تصاویر اور سیٹلائٹ مناظر کے جائزے سے لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ کی ممکنہ وجوہات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے۔ اس جائزے کے مطابق، گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی آگ وہیں سے پھیلی جہاں نیو ایئر کے موقع پر آگ بھڑکی تھی اور جسے فائر فائٹرز 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

لاس اینجلس کی آگ میں ہالی ووڈ کا عالمی شہرت یافتہ سائن بھی بھسم؟ حقیقت کیا ہے

لاس اینجلس میں دیگر تحقیقات کے اداروں کا بھی یہی ماننا ہے اس حوالے سے جب واشنگٹن پوسٹ نے لاس اینجلس کے رہائشیوں سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کا نیو ایئر کے موقع پر لگنے والی آگ کی نسبت منگل کو لگنے والی آگ پر ردعمل سست تھا۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے شعبہ مکینیکل انجینیئرنگ کے پروفیسر اور فائر سائنٹسٹ مائیکل گولنر نے کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ پہلے لگی آگ سے کوئی معمولی چنگاری دوبارہ بھڑکی ہو جس کے باعث جنگل میں آگ پھیل گئی۔

وہیں سوشل میڈیا پر بھی مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ لاس اینجلس میں آگ کسی بڑی سازش کا نتیجہ ہے تو کوئی اس آگ کے لگنے کی وجہ کسی پرندے کو قرار دے رہا ہے۔

Mountains

NEWS YEAR NIGHT

Los Angeles Wildfire