بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں ’میمز‘ کی جنگ چھڑ گئی
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حال ہی میں ایک نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بالی ووڈ فلم مسٹر انڈیا کے بدنام زمانہ ولن موگیمبو کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بی جے پی کی پوسٹ نے اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پوروانچل خطے کے خلاف عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کا موقف بے نقاب ہو گیا ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اروند کیجریوال دہلی میں رہنے والے یوپی اور بہار کے لوگوں کی پرواہ نہیں کرتے، لیکن وہ روہنگیا اور بنگلہ دیشی تارکین وطن کے دوست ہیں۔
انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ آپ کا پوروانچل ورودی چہرہ پورے بھارت میں بے نقاب ہو چکا ہے، دل میں رہ رہے اترپردیش-بہار کے لوگ اروند کیجریوال کے لیے فرضی لیکن روہنگیا اور بنگلہ دیشی گھس بیٹھیئے انکے یار؟
بی جے پی رہنما کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے ویڈیو کے ذریعے دیا جس میں بی جے پی کے پوسٹر کا مذاق اڑایا اور یہاں تک کہ اروند کیجریوال اور مرکزی وزیر امیت شاہ کے درمیان ایک فرضی گفتگو بھی شامل کی۔ پوسٹ میں عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بی جے پی گھبرا رہی ہے کیونکہ وہ خود کو دہلی میں ہارتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل ایک گرما گرم پوسٹرز کی جنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں پارٹیز بالی ووڈ سے متاثرہ پوسٹرز اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بنا کر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسا رہی ہیں۔