چہرے سے جھریاں دور کرنے کیلئے یہ طریقے آزمائیں
اگرچہ چہرے کی جھریاں ایک عام مسئلہ ہے لیکن یہ خواتین کے حسن کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے آپ کچھ آسان نسخے استعمال کر سکتی ہیں۔
انسانی جلد بہت نازک ہوتی ہے اور اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو مختلف قسم کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ان میں سب سے عام چہرے پر جھریوں کا نمودار ہوجانا ہے اور اس کے دھبے ناک، گالوں اور ماتھے پر نمودار ہوتے ہیں۔
موسم سرما میں جوڑوں کا درد دور کرنے کے آسان لیکن مؤثرعلاج
یہ دھبے چہرے کی خوبصورتی کو کم کرسکتے ہیں۔ کیمیائی مصنوعات ان جھریوں کو کم کرسکتی ہیں لیکن اس کے جلد پر منفی اثرات بھی پڑ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں آپ ان جھریوں اور جھائیوں سے نجات کے لیےکچھ گھریلو طریقے آزما سکتی ہیں۔
جائفل آزمائیں
جائفل کو جھریوں اور جھائیوں کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے پہلے آدھا گلاس دودھ لیں اور پھر اس میں جائفل کو 5 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد جائفل کو دودھ سے نکال کر باریک پس لیں۔ جائفل کو پستے وقت اس میں ضرورت کے مطابق ابلا ہوا دودھ ملاکر پیسٹ تیار کرلیں۔ اس پیسٹ کو جھریوں پرلگائیں اور خشک ہونے کے بعد چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔
صحت کے لیے کافی پینے کا بہترین وقت کیا ہے؟
ہلدی اور دودھ
ادویاتی خصوصیات سے مالامال ہلدی صحت کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ ہلدی کا استعمال جسم کے بہت سے اندرونی اور بیرونی مسائل سے نمٹنے کے لیےکیا جاتا ہے۔ لیکن اس کی مدد سے جھریوں اور جھائیوں سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایسی صورت میں ہلدی اور دودھ کو ملا کر گاڑھا پیسٹ تیار کر لیں۔ اب اس فیسک ماسک کو دھبوں اور داغوں پر لگائیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔
سن اسکرین لگائیں
جھائیوں سے نمٹنے اورجلد کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کے لیےدرست سن اسکرین کا انتخاب کریں اور اسے اچھی طرح لگائیں اور دھوپ ہو یا نہ ہوگھر سے نکلنے سے پہلے ہمیشہ سن اسکرین لگائیں۔