Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

فیصلہ مؤخر کرنا قانون اور انصاف کا مذاق ہے، اعلیٰ عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئیے، شوکت ہوسفزئی

فیصل واوڈا ہمارے ساتھ ہوتے تھے تو کوئی پیشگوئی نہیں کی، شوکت یوسفزئی
شائع 13 جنوری 2025 12:04pm

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے 190 ملین پاؤنڈز کا فیصلہ مؤخر کرنے پر کہا ہے کہ یہ قانون اور انصاف کا مذاق ہے اور عدالتی سسٹم پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت این ار او لینے کے چکر میں ہے لیکن نہ این آراو نہ لیں گے اور نہ ہی دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے، لگتا ہے حکومت این آر او لینے کے چکر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ بانی چیئرمین کرین گے، جوڈیشل کمیشن پر پیشرفت ہوگئی تو مذاکرات جاری رکھ سکتے ہیں، بصورت دیگر مذاکرات کا دی اینڈ ہو جائے گا۔

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزراء کے بیانات کے پیچھے کوئی ہے جو مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، فیصل واوڈا معلوم نہیں کب سے جوتشی بن گئے ہیں، وہ آئے روز پیشگوئیاں کرتے ہیں، ہمارے ساتھ ہوتے تھے تو کوئی پیشگوئی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف اعلیٰ عدلیہ سے امیدیں رہ گئی ہیں، اگر ان کی طرف سے بھی مایوسی ہوئی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

Shaukat Yousafzai

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

190 Million Pound Reference Verdict