موسم سرما میں جوڑوں کا درد دور کرنے کے آسان لیکن مؤثرعلاج
سردیوں کے آتے ہی نزلہ کھانسی جیسی بیماریوں عام ہوجاتی ہیں۔ جن میں بچے، نوجوان اور بوڑھے سب شامل ہیں۔ اسی طرح موسم سرما میں لاکھوں لوگوں کو جوڑوں کے دائمی درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تحقیق موسم اور درد کی سطح کے درمیان تعلق ثابت کرتی ہے۔
اس تکلیف میں زیادہ تر عمر رسیدہ افراد مبتلا ہوتے ہیں اور وہ لوگ بھی جن کو گٹھیا کی بیماری ہوتی ہے، ساتھ ہی کھیل کود میں سرگرم رہنے والے کھلاڑیوں سمیت جسمانی محنت کرنے والوں کو بھی یہ تکلیف ہوسکتی ہے۔ دراصل ہوا کے دباؤ میں تبدیلی اور خون کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے سرد موسم جوڑوں کو سخت اور زیادہ تکلیف دہ بنا سکتا ہے۔
سردیوں میں لوگ بیمار کیوں پڑجاتے ہیں؟ وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھتے ہیں ے۔
سردیوں میں کم جسمانی سرگرمی جوڑوں کے سیال کو گاڑھا کر سکتی ہے کیو نکہ سردی سے بچنے کیلئے لوگ زیادہ تر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے جسمانی ورزش کم ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں لوگوں کا دھوپ میں نکلنا بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی بھی جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کا سبب بنتی ہے۔
سردی کے مہینوں میں جوڑوں کے درد سے کیسے نجات حاصل کی جائے؟
ایسے پانچ مسائل کا شکارافراد، جنہیں گھی فائدہ نہیں نقصان پہنچا سکتا ہے
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کئی حکمت عملی تجویز کرتے ہیں۔ ذیل میں جوڑوں کی درد کی وجوہات جاننے کے ساتھ کچھ طریقے بھی بتائے جارہے ہیں جن سے آپ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
تہوں میں گرم کپڑے پہننا
گرم تہوں کے ساتھ مناسب طریقے سے کپڑے پہننا اس دوران ضروری ہے . ہمیشہ اوپر اور نیچے ایک بیس لیئر پہنیں۔ اوپر اونی جیکٹ یا اون کا سویٹر پہنا جائے سردی سے بچنے کے لیے پفر جیکٹ کے ساتھ یہ سب کپڑے تہہ درتہہ پہنیں۔
متحرک رہنا
اپنے دن کی شروعات یوگا یا تیراکی جیسی کم اثر والی ورزشوں سے کریں۔ اگر آپ پہلے ہی جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں تو ان ورزشوں کو روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی کوشش کریں۔ باقاعدگی سے اسٹریچنگ کرنے کی کوشش کریں، جو راحت پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے۔
کھانے کے بعد ہمیشہ چہل قدمی کے لیے جائیں۔ آپ کے جسم کو متحرک رکھنے سے آپ کے پٹھوں کو آرام اور درد کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔
درد سے نجات کی دوا
درد سے نجات کی مصنوعات جیسے اسپرے اور لوشن جوڑوں کے درد سے کچھ راحت فراہم کر سکتے ہیں۔ حرارتی پیڈ کا استعمال کرتے ہوئے، گرم یا سرد تھراپی کی کوشش کریں جو اضافی ریلیف فراہم کر سکتے ہیں۔
وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کریں
سردیوں کے مہینوں میں سورج کی روشنی حاصل کرنا ضروری ہو جاتا ہے لیکن موسم ہمیں ایسا کرنے سے روکتا ہے۔ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا اور وٹامن ڈی سپلیمین لینا جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے بھی سفارش کی جاتی ہے۔
اگر درد برقرار رہے تو درد کے بارے میں درد کی دوا یا دیگر آپشنز جیسے میڈیکل سپلیم کے بارے میں ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کریں۔
اس کے علاوہ سردیوں میں ایسے افراد جوکہ گٹھیا کے مرض میں مبتلا ہیں ان کے کمروں میں ہیٹر چلانا بہترین ہے۔ اُمیگا تھری سے بھرپور غذا کا استعمال بھی جسم میں اور جوڑوں کے درد میں کمی لانے مدد دے سکتا ہے۔