Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

روس کیلئے لڑ رہے شمالی کوریائی فوجی کی ڈائری میں ہوشرُبا انکشافات

ڈائری میں بنائی گئی ڈرائنگ میں دکھایا گیا کہ ایک فوجی یوکرین کے ڈرون کی توجہ مبذول کرنے کے لیے باہر نکل رہا ہے
شائع 13 جنوری 2025 11:47am

یوکرین کیخلاف جنگ لڑنے والے شمالی کوریا کے ایک فوجی کی ڈائری میں ہوشرُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرینی ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ہم نے روس کیلئے لڑنے والے 2 شمالی کوریا کے فوجیوں کو پکڑلیا ہے۔ یوکرینی صدر نے بتایا تھا کہ دونوں فوجیوں کو روسی علاقے کرسک سے پکڑا گیا جو شدید زخمی حالت میں تھے جنہیں بعد ازاں دارالحکومت کیف منتقل کردیا گیا ہے۔

یوکرین کے بیان کے مطابق انہوں نے شمالی کوریا کے فوجیوں کو لڑائی کے دوران پکڑا تھا، تاہم شدید زخمی حالت کے باعث دم توڑ گئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے ان میں سے ایک شمالی کورین فوجی کی ڈائری شیئر کی ہے۔ مذکورہ ڈائری میں کورین فوجی کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں کو سب سے بڑا خطرہ مول لینے اور دشمن کے حملوں کو جذب کرنے کے لیے اگلے مورچوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

میانمار میں فوج کے فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق نوٹ بک میں بنائی گئی ایک سادہ ڈرائنگ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک فوجی یوکرین کے ڈرون کی توجہ مبذول کرنے کے لیے باہر نکل رہا ہے، جبکہ دو دیگر فوجی چھپ کر اسے مار گرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ڈائری میں شمالی کوریا کے فوجی میں ہدایت لکھی گئی تھی کہ سپاہی کو ڈرون کے قریب (7 میٹر کے فاصلے پر کھڑا ہونا چاہیے اور پھر ڈرون کو مار گرانا چاہیئے۔

شمالی کورین فوجی کی نوٹ بک میں اپنے والدین کو یاد کرنے اور دوست کی سالگرہ منانے سے متعلق بھی الفاط درج تھے۔

برطانوی اسپیشل فورسز کی تعداد 200 سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی، وجہ کیا ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپاہی کی ڈائری میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے لیے وفاداری اور تعریفی جملے بھی موجود تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین اور مغربی جنگی ماہرین کے اندازے کے مطابق روس کے کرسک ریجن میں تقریباً 12 ہزار شمالی کوریائی فوجی موجود ہیں جو روس کی جانب سے لڑرہے ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق یوکرین کی اسپیشل فورسز کو یہ ڈائری 21 دسمبر کو ملی۔ یہ ڈائری شمالی کوریا کے ایک نوجوان فوجی کی تھی جو دو دیگر فوجیوں کے ساتھ جنگ ​​میں مارے گئے۔

North Korean troops

being used

drone bait

Russians

dead soldier's diary reveals