Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

آگ کے بعد ایک اور مصیبت، امریکا میں پولیس کے پسندیدہ کھانے کی پُراسرار قلت

خبر نے سوشل میڈیا صارفین کو ہلا کر رکھ دیا
شائع 13 جنوری 2025 10:43am

امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کی اطلاع ملی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔

امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔

دنیا کا واحد ائیرپورٹ جہاں رن وے دن میں دو بار سمندر کا حصہ بن جاتا ہے

اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ اس کے بارے میں مزید تفصیلات پوچھے جانے پر، مغربی اوماہا میں ڈنکن کی ایک مینیجر نے کہا کہ وہ کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کی ہدایات کے بعد مزید معلومات فراہم نہیں کر سکتیں۔ تاہم، اس نے تصدیق کی کہ ڈونٹ کی کمی ملک بھر میں ہو رہی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ڈنکن کو سپلائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح کی ڈونٹ کی قلت 2021 میں ہوئی تھی۔ تاہم، اس بار، قلت صرف نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں نہیں ہے۔ دوسری ریاستیں بھی خالی ڈونٹ ڈسپلے کی اطلاع دے رہی ہیں۔

بنا ڈرائیور کے گڑھوں اور جمپوں پر سے کودنے والی چینی سُپر کار

جب ڈونٹ کی کمی کی خبر آن لائن پھیلی تو لوگ حیران رہ گئے کہ ڈنکن سٹورز پر ڈونٹس نہیں بنا رہا۔ کچھ لوگ اس صورت حال کے بارے میں سازشی نظریات بھی لے کر آئے۔

ایک صارف نے لکھا وہ اب سٹورز پر ڈونٹس نہیں بناتے؟ یہی تو ان کا بنیادی سیلنگ پوائنٹ تھا۔

ایک شخص نے تبصرہ کیا، ”یہ صرف ’قلت‘ نہیں ہے بلکہ یہ ’آٹے کے ساتھ مسئلہ‘ کی طرح ہے۔ میں شرط لگاتا ہوں کہ ان دکانوں پر بھیجے گئے آٹے میں کچھ غلط ہو گیا ہے۔“

قابل ذکر بات ہے کہ ڈنکن“ دنیا کی سب سے بڑی کافی اور ڈونٹ چینزمیں سے ایک ہے، جس کے 13,200 سے زیادہ ریسٹورنٹ ہیں۔ اس کی بنیاد 1950 میں میساچوسٹس میں رکھی گئی تھی۔ کمپنی کو 2020 میں اٹلانٹا پرائیویٹ ایکویٹی فرم انسپائر برانڈز نے $11.3 بلین میں خریدا تھا، جو Arby’s اور Buffalo Wild Wings کے بھی مالک ہے۔

lifestyle