Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

اداکارہ میرا نے ذو معنی کیپشن کے ساتھ نازیبا تصویر شئیر کردی

ماضی میں بھی میرا کی کئی نازیبا ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں
شائع 13 جنوری 2025 09:43am

میرا نے ایک ذو معنی کیپشن کے ساتھ اپنی مبینہ نازیبا تصویر شیئر کی ہے۔

90ء کی دہائی میں پاکستانی فلموں پر راج کرنے والی میرا کو سرخیوں میں رہنے کا فن اچھی طرح آتا ہے۔ انہوں نے ’احساس‘، ’کھلونا‘، ’کانٹا‘،’چیف صاحب‘، ’مجھے جینے دو‘،’مس استنبول‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔

جونی لیور نے عمران اشرف کیلئے تعریفوں کے پل باندھ دیے

میرا نے 2000 کی دہائی میں بالیووڈ میں بھی قسمت آزمائی مگر وہاں سے ناکامی کے بعد میرا صرف متنازعہ بیانات، غلط انگریزی بولنے اور اوٹ پٹانگ حرکتوں تک محدود ہو کر رہ گئیں۔

حال ہی میں میرا کا ایک بیان بھی سو شل میڈیا پروائرل ہوا جس میں ان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ان سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا‘ حالانکہ عدالت میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ میرا نے شادی کر رکھی ہے جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے ماضی میں کئی افیئرز کی خبریں بھی سامنے آچکی ہیں۔

نادیہ افگن کی خلیل الرحمان قمر پر سخت جملے بازی

اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک مبینہ نازیبا تصویر شیئر کی ہے اور اس کا کیپشن بھی ذومعنی دیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ مسنگ پرسن اِن یور یونیورس’ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا۔

مبینہ تصویر پوسٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے میرا پر تنقید کی بوچھاڑ شروع ہوگئی جس کے بعد میرا نے مبینہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے حذف کردی۔ جبکہ آج نیوز سوشل میڈیا پر وائرل اس مبینہ تصویر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی میرا کی ایسی کئی نازیبا ویڈیوز لیک ہو چکی ہیں۔ اسی تناطر میں انہیں پاکستان کی راکھی ساونت بھی کہا گیا ہے۔ کسی نے انہیں کیپٹن نوید کا بھی حوالہ دیا جن کے ساتھ ان کی ایک مبینہ ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔ اس شادی کی خبروں کو میرا ہمیشہ ریجیکٹ کرتی چلی آئی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات