Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

قبرص: پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت، فوری تحقیقات کا حکم

6 جنوری کو یونان کے زیرانتظام جزیرہ قبرص کے دارالحکومت نکوسیا میں پاکستانی شہری کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، رپورٹ
شائع 13 جنوری 2025 09:16am

قبرص میں مبینہ پولیس فائرنگ سے پاکستانی شہری کی ہلاکت کے بعد اعلیٰ پراسیکیوٹر نے ایک آزاد تفتیش کار مقرر کرلیا گیا جو واقعے کی تحقیقات کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 جنوری کو یونان کے زیرانتظام جزیرہ قبرص کے دارالحکومت نکوسیا میں پاکستانی شہری کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

قبرص حکام کے مطابق پاکستانی کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔

اٹارنی جنرل جارج سیوائڈز نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پولیس سربراہ کی جانب سے واقعے کی جاری تحقیقات کے بارے میں دی گئی بریفنگ کے بعد کیا۔

7 ممالک نے مزید 52 پاکستانیوں کو مختلف الزامات پر اپنے ملک سے نکال دیا

جارج نے کہا کہ انہوں نے ایک آزاد تفتیش کار کا مقرر کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ پاکستانی نوجوان کی موت کیسے ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جمہوریہ کے سینئر وکیل، مسٹر نینوس کیکوس، پولیس کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات کی قیادت کریں گے۔“

معجزہ یا ذہانت: امریکا کی بھیانک آگ میں بچنے والا واحد گھر

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پاکستانی شخص کی کمر کے دائیں جانب گولی کا زخم پایا گیا، ابتدائی فارنزک رپورٹ میں نوجوان کی ہلاکت میں مجرمانہ حالات کو مسترد کیا گیا تھا۔

یہ اعلان جسم کے طبی معائنے کے بعد کیا گیا تھا آیا جس میں پہلی تفتیش سے مختلف نتائج سامنے آئے، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی شہری نے کوئی جرم نہیں کیا۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق اس شخص کی کمر کے دائیں جانب گولی کا زخم پایا گیا۔

ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق 3 پولیس افسران سے فائرنگ کے بارے میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

Cyprus

Pakistani's killing