Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

کیا مومل شیخ اپنے والد کو اپنے ساتھ بیتے برے حالات کا ذمہ دارٹھہراتی ہیں؟

ان کے والد اداکارجاوید شیخ نے دو شادیاں کی تھیں
شائع 13 جنوری 2025 09:06am

اداکارمومل شیخ نے اپنے والد جاوید شیخ کی شہرت، تنازعات اور بچپن سے ان کی غیر موجودگی کے بارے میں کھل کر کہہ دیا۔

مشہور پاکستانی اداکارہ مومل شیخ تجربہ کار اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جاوید شیخ کی بیٹی ہیں۔ انہوں نےاپنے فنی سفر کےدوران کئی ہٹ ڈراموں جیسے ”دار“، ”مجھے خدا پے یقین ہے“، ”دل مومن“ اور ”مشک“ میں شاندار پرفارمنس دی ہے۔ انہیں بالی ووڈ فلم ”ہیپی بھاگ جائے گی“ میں بھی کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ حال ہی میں، انہیں ڈرامہ سیریل ”پاگل خانہ“ میں اپنے دلکش کردار کے لیے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔

احد رضا میر کے سابقہ اہلیہ کے لیے بیان پر مداح حیران رہ گئے

حال ہی میں، مومل شیخ احمد ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنے والد کی شہرت، تنازعات اور بچپن سے ان کی غیر موجودگی کے بارے میں بات کی۔

پچپن میں اپنے والد کی غیر موجودگی اور مصروف زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ میں اس کے لیے اپنے والد کو مورد الزام نہیں ٹھہراتی ہوں اور نہ ہی میں اس پر کبھی کسی چیز کا الزام نہیں دوں گی۔

عینا آصف کے نئے ڈرامے کے ٹیزرپر مداحوں کا تنقید سے بھرپور ردعمل

مومل شیخ نے اسے اللہ کی طرف سے ایک امتحان سمجھتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک امتحان تھا۔ یہ رکاوٹیں اللہ کی طرف سے ملی تھیں، اور ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ایسے چیلنجز آزمائش کے طور پر بھیجے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے کچھ محسوس نہیں کیا۔ میں نے سب کچھ محسوس کیا ، کیونکہ میں انسان ہوں۔ میں نے صدمات کا بھی سامنا کہا ہے۔۔ تاہم، اگر آپ ایک بہتر مستقبل چاہتے ہیں تو مڑکر ماضی کے صدموں کو نہیں دیکھ سکتے اور ویسے بھی مسائل ہر رشتے میں ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ کو صرف اپنے تعلقات میں توازن پیدا کرنا چاہیےاور ماضی کے تجربات کی وجہ سے چیزوں کو مزید خراب کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ ہمارے والد ہمارے ساتھ نہ بھی ہوتے توبھی انکادل ہمیشہ ہمارے ساتھ تھا، اور ہم ہمیشہ ان سے محبت کرتے تھے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے والد کی وجہ سے انکی والدہ ایک مشکل وقت سے گزری ہیں اور وہ ان کے لیے جہاں تک ممکن ہوسکا کریں گے لیکن اب خوشیاں زندگی کے دروازے پر دستک دے رہی ہیں تو اپنی زندگی کے اس خوشگوار باب کی قدر کریں۔

مومل شیخ نے مزید کہا کہ انہیں اپنے والد کے کام، شہرت اور اسٹارڈم پر بے حد فخر ہے۔ وہ یہ بھی سمجھتی ہیں کہ شہرت کی ہمیشہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ کسی بھی شکل میں ہوسکتی ہیں اور یہ کہ تنازعات، اسکینڈل اور افواہیں اسٹارڈم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ مومل شیخ کے والد اداکارجاوید شیخ نے دو شادیاں کی تھیں لیکن دونوں مرتبہ شادی میں ناکامی کے بعد مزید شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کی پہلی شادی زینت منگھی سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے مومل شیخ اور شہزاد شیخ ہیں۔ 3 سال بعد ان کی علیحدگی ہوگئی اس کے بعد انہوں نے سلمی آغا سے دوسری شادی کی تھی جس سے ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ یہ شادی بھی محض 3 سال ہی چل سکی ۔

entertainment

lifestyle

شخصیات