Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

خواجہ آصف کے بیان پر شیخ وقاص اکرم کا ردعمل سامنے آگیا

خواجہ آصف، طلال چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا ان کو پہلے ہی علم ہے، اسد قیصر
شائع 12 جنوری 2025 09:24pm

وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے دعوے مینڈیٹ چور سرکار کی طرح گمراہ کن ہیں، مینڈیٹ چوروں نے ملک میں جو دودھ اور شہد کی نہریں بہائی ہیں، ان سے بچنے کی جستجو میں پاکستانی انسانی اسمگلرز کے چنگل میں پھنسنے اور سمندروں میں ڈوب مرنے پر مجبور ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ معیشت کو مجرموں نے صفر سے نیچے گرا کر کروڑوں پاکستانیوں پر مہنگائی، بیروزگاری کے عذاب مسلط کیے، ترسیلاتِ زر کے اعداد و شمار زیادہ عرصے تک مجرموں کی معاشی تباہی کی ہولناکیوں کو نہیں ڈھانپ سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور مہنگے ترین بیرونی قرضے اپنی عیاشیوں کے لیے استعمال کرنے میں لگے ہوئے ہیں، ووٹ پر کھلے ڈاکے کے نتیجے میں قائم ہونے والی سرکار پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے نو گو ایریے میں بدل کر مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے دور رہنے کی تنبیہ کررہے ہیں۔

190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آرہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواجہ آصف

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا ضرور ہوگی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ مجرموں کی سیاست بچانے کے لیے معیشت کا جنازہ اور کروڑوں پاکستانیوں کا معاشی مستقبل تاریک کرنے والے جلد اپنے فیصلوں پر پشیمان ہوں گے، سیاسی استحکام نہ آیا تو معیشت کی بحالی کے امکانات مکمل طور پر دم توڑ دیں گے۔

خواجہ آصف اور طلال چوہدری کے بیان پر اسد قیصر کا ردعمل آگیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس کے بعد القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا ان کو پہلے ہی علم ہے، یہ بات واضع ہوگئی فیصلہ کہاں لکھا گیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو منافع بخش نہیں، بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے کوئی فائدہ نہیں ملا، القادر ٹرسٹ کا شفاف ٹرائل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، القادر ٹرسٹ کیس سراسر انتقامی کارروائی پر مبنی کیس ہے۔

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

talal chaudhry

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Waqas Akram

Sheikh Waqas Akram