ایکس کے چیٹ بوٹ نے خاتون کا وہ فریکچر پکڑ لیا جو ڈاکٹر بھی نہ دیکھ پایا
ایکس کے چیٹ بوٹ نے خاتون کا وہ فریکچر پکڑ لیا جو ڈاکٹر بھی نہ دیکھ پایا تھا۔
امریکی خاتون نے دعویٰ کیا کہ ’گروک‘ نے بیٹی کے فریکچر کی نشاندہی کی جو ڈاکٹر نہیں بتا سکے تھے، اس نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، گروک نے ایکس رے امیجز سے ڈسٹل ریڈیس میں فریکچر کا پتہ لگایا۔
امریکا میں مقیم خاتون نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کی اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے ان کی بیٹی کے فریکچر کی درست نشاندہی کی ہے، جو کہ طبی پیشہ ور افراد نے مبینہ طور پر یاد کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں شیئر کیے گئے انکشاف نے صحت کی دیکھ بھال میں AI کے ممکنہ کردار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
امریکی خاتون اے جے کی نے بتایا کہ اس کی بیٹی سنگین کار حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ اگرچہ وہ ابتدائی طور پر کچھ خاص محسوس نہیں کر رہی تھی، تاہم بعد میں میری بیٹی نے بازو میں شدید درد کی شکایت کی۔
’ایلون مسک پاگل ہوتے جا رہے ہیں‘، ٹیک جائنٹ کی سوانح حیات لکھنے والے کے بڑے انکشافات
اس نے بتایا کہ میری بیٹی حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک اسپتال میں گئی، جہاں پر اس کا مکمل ایکسرے کیا گیا تھا تاہم اس میں کسی فریکچر کا پتا نہیں چلا، ڈاکٹروں نے اسے ضروری ادویات دے کر گھر بھیج دیا۔
امریکی خاتون نے کہا کہ ہم بعد میں ایک اور ارجنٹ کیئرسینٹر گئے، انہوں نے میری بیٹی کا معائنہ کیا اور ایکسرے بھی کرائے۔ تاہم ڈاکٹر اور ریڈیولوجسٹ نے جسم کی کسی قسم کی ہڈی ٹوٹنے سے انکارکردیا اور ہمارے کچھ سوالات کے جوابات دینے کے بعد ہمیں واپس گھر بھیج دیا۔
میں نے ہیلتھ کیئرسینٹر والوں سے درخواست کی کہ وہ ہمیں ایکسرے کے پرنٹ دے دیں، تاکہ میں انہیں اس کے پی سی پی کے پاس لے جا سکوں۔
خاتون کے مطابق گھر آکر میری تشویش بڑھ گئی کیونکہ میری بیٹی کی حالت خراب ہو رہی تھی، اس کا ہاتھ ٹھنڈا اور عجیب سا محسوس کر رہا تھا، میری بیٹی اپنے انگوٹھے کو حرکت دینے کے لیے جدوجہد کررہی تھی۔
ایلون مسک خطرناک ترین انسان، اسکاٹش رہنما نے سخت وارننگ جاری کردی
ابتدائی تشخیص سے غیر مطمئن ہوکر میں نے ایلون مسک کے دعوے کو یاد کرنے کے بعد اے آئی ٹول گروک کا رخ کیا کہ چیٹ بوٹ طبی تصاویر کا تجزیہ کر سکتا ہے۔
اے جے کی نے بتایا کہ میں نے کلائی کا ایکسرے گروک پر اپ لوڈ کیا اور پوچھا کہ کیا کوئی غیر معمولی چیزیں ہیں؟ گروک کا جواب خطرناک تھا لیکن اس کی توثیق کرتا تھاکہ مریض کے بازو میں ایک واضح فریکچر لائن موجود ہے، جس کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ رہی ہے۔
خاتون نے پھربیٹی کے لئے کلائی کے ماہر سے دوسری رائے طلب کی۔ جس کے بعد ماہر نے گروک کی تشخیص کی تصدیق کردی۔
چین کا خفیہ طیارہ، جس نے امریکا کی نیند اڑا دی ہے
فریکچر کے ماہر نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر سرجری کا باعث بن سکتی تھی، لیکن گروک کی بروقت تشخیص کی وجہ سے مناسب علاج کا فوری انتظام مکن ہوسکا۔