Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
12 Rajab 1446  

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک

دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعظم کا عزم
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2025 09:27pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار کرلیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دونوں کارروائیاں 11 اور 12 جنوری کی درمیانی شب کی گئیں، شمالی وزیرستان کے علاقے دوسیلی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے ایشام میں کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کی شمالی وزیرِ ستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی

دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکار ملک کی سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں پر صدر مملکت آصف زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائی کررہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے ڈیر اسماعیل خان کے ایک علاقے میں آپریشن میں 5 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس کارروائی سے 3 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 19 خوراج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پشاور متنی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، مہمند بائیزئی آپریشن میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے، کرک آپریشن میں 3خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19خوراج دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی ، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج ہلاک

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ جھڑپ تحصیل میر علی کے علاقے برہو خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہوئی، جب سیکورٹی فورسز نے تقریباً 25 عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا، جو علاقے میں ایک میٹنگ کے لیے جمع ہوئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جیسے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں تو فائرنگ کا شدید تبادلہ شروع ہو گیا، ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند کمانڈر عبدالحق اور معین بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران 7 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے، ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار شہید

اس کارروائی سے قبل فورسز کی خیبرپختونخوا کے 3 مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے تھے جب کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر محمد اویس شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل 18 دسمبر کو بھی ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 3 مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed