Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

امریکا میں آگ بجھانے کیلئے استعمال کئے جانے والا گلابی پانی اصل میں کیا ہے؟

یہ گلابی مواد امریکا میں کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہا ہے، رپورٹ
شائع 12 جنوری 2025 02:23pm

لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ایک خاص قسم کے گلابی پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

امریکی فارسٹ سروس کے مطابق، بڑی آگ سے لڑنے کے لیے، 9 خصوصی طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں جو آگ کو روکنے والے مواد کو اس پر چھڑکتے ہیں اور 20 ہیلی کاپٹر جو گلابی پانی گراتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہولناک آگ کو روکنے والا یہ گلابی مواد امریکا میں کئی دہائیوں سے استعمال ہو رہا ہے۔ لیکن سائنسدان اس کا مطالعہ کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعی مؤثر ہے یا پھر ماحول کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

لاس اینجلس آگ بے قابو، متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ، 16 افراد ہلاک

یہ گلابی پانی دراصل کیا ہے؟

ایک رپورٹ کے مطابق فائر ریٹارڈنٹ (گلابی چھڑکاؤ) کیمیکلز کا ایک مرکب ہے جو آگ کو بجھانے یا کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ امریکا میں حکام اکثر جنگل کی آگ سے لڑنے کے لیے Phos-Chek نامی برانڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ریٹارڈنٹ بنیادی طور پر ایک خاص نمک سے بنا ہوتا ہے جو جلدی بخارات میں تبدیل نہیں ہوتا، اس لیے یہ زیادہ دیر تک آگ پر رہ کر اسے بجھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دنیا کا واحد ائیرپورٹ جہاں رن وے دن میں دو بار سمندر کا حصہ بن جاتا ہے

امریکی ریاست اداہو کے شہر بوئس میں قائم فائر سینٹر کے ترجمان سٹینٹن فلوریہ نے وضاحت کی کہ آگ کو روکنے والے مواد کو آگ کے سامنے اسپرے کیا جاتا ہے۔ یہ پودوں کو ڈھانپنے میں مدد کرتا ہے اور آکسیجن کو آگ تک پہنچنے سے روکتا ہے، جو اسے جلنے سے بچاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلابی رنگ آگ روکنے والے اس کیمیکل میں الگ سے شامل کیا جاتا ہے تاکہ فائر فائٹرز اسے باآسانی دیکھ سکیں۔ اس سے انہیں آگ کے ارد گرد ایک حد بنانے میں مدد ملتی ہے، جو جانیں بچا سکتی ہے اور املاک کی حفاظت کر سکتی ہے۔

US Wildfire

Los Angeles Wildfire

pink fire retardant

used

curb California

spraying fire retardant

pink water