Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

میرا پیسہ واپس کرو، سامان کو نقصان پہنچنے پر بھارتی اداکارہ ائیرلائن پر پھٹ پڑیں

ائیر لائن نے میرے بیگ کو بری طرح سنبھالا، بھارتی اداکارہ
اپ ڈیٹ 12 جنوری 2025 01:59pm

ائیر انڈیا کی پرواز میں سفر کے دوران بھارتی اداکارہ کے سامان کو نقصان پہنچا جس کے بعد وہ ائیرلائن انتظامیہ پر برس پڑیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق معروف اداکارہ عروشی ڈھولکیا نے ایئر انڈیا کے ساتھ اپنا خراب تجربہ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔

لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ میں انہوں نے اپنے سامان کے لیے اضافی رقم ادا کی، لیکن وہ خراب ہو گیا۔

عروشی ڈھولکیا نے ایک ویڈیو بنا کر ایئر انڈیا کے خلاف شکایت کی اور مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

نازیبا ویڈیو کے حوالے سے اروشی روٹیلا منظر عام پر آ گئیں

عروشی ڈھولکیا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا متاثر شدہ سامان دکھایا۔ پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرا سوٹ کیس خراب ہو گیا ہے۔ ہینڈل ٹوٹ گیا ہے، اس پر اسکریچز آئے جس کی وجہ سے یہ پھٹ گیا۔ ایئر انڈیا میرے بیگ کو اس طرح سنبھالا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے غصے بھرے انداز میں کہا کہ “میں دوبارہ کبھی بھی ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر نہیں کروں گی۔ سامان کی اضافی رقم ادا کرنے کے بعد انہوں نے میرا لگیج اس طرح واپس کیا اور میرے بیگ کو نقصان پہنچایا۔ میں ائیر انڈیا سے اس نقصان کے لیے مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہوں۔

معروف بھارتی اداکارہ کے گھر چوری کرنے والا رنگ ساز پکڑا گیا

واضح رہے کہ عروشی ڈھولکیا کئی مشہور بھارتی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں کسوٹی زندگی کی، ناگن 6 اور چندرا کنتا شامل ہیں تاہم انہیں مقبولیت ’کسوٹی زندگی کی‘ میں کومولیکا کے کردار کی وجہ سے ملی۔

علاوہ ازیں بھارت کی نامور ٹی وی اداکارہ عروشی ڈھولکیا معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 6 کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔

Indian Actress

INDIAN FLIGHT

burst

urvashi dholakia