Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پاکستان میں ’ڈیجیٹل روپیہ‘ شروع کرنے کیلئے بل تیار

ورچوئل اثاثوں کا بل پاکستانی روپے کی مدد سے ڈیجیٹل روپیہ شروع کرنے میں مدد کرے گا
شائع 12 جنوری 2025 10:26am
تصویر: میٹا اے آئی
تصویر: میٹا اے آئی

پاکستان نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین پر مبنی ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کی جانب عملی اقدام شروع کردئے ہیں۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے ”ورچوئل اثاثہ جات بل 2025“ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔

ورچوئل اثاثہ جات بل سینیٹ میں منظوری کے لیے جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ورچوئل اثاثوں کا بل پاکستانی روپے کی مدد سے ڈیجیٹل روپیہ شروع کرنے میں مدد کرے گا۔

اس بل کا مقصد پاکستان کے اندر ورچوئل اثاثوں کے اجراء اور استعمال کو منظم کرنا ہے، ورچوئل بل مالی استحکام کو یقینی بنائے گا۔

بل میں کہا گیا ہے کہ ورچوئل کرنسی سے سرمایہ کاروں کی حفاظت یقینی ہوگی اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جاسکے گا۔

ورچوئل بل ڈیجیٹل روپے کے لیے قانونی فریم ورک قائم کرے گا۔

Digital Rupee

Pakistan's Crypto Currency