Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

خاتون اسکول پرنسپل کی ایک ہی دن میں 10 طالبات کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت

شرمناک حرکت پر اسکول پرنسپل کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
شائع 12 جنوری 2025 10:17am

بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع دھنباد میں قائم نجی اسکول کو اِس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں کے پرنسپل دوران تقریب جشن منانے پر ناراض ہو گئے جس کا غصہ انہوں نے 10 طالبات پر نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول پرنسپل کی جانب سے اسکول کی طالبات کے ساتھ شرمناک حرکت کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل نے مبینہ طور پر دسویں جماعت کی طالبات کو نیم برہنہ حالت میں اسکول چھوڑنے پر مجبور کیا۔

امریکی طیارے میں مسافر کی شرمناک حرکت، ائیرلاین نے بڑی پابندی لگا دی

یہ واقعہ جمعرات کو ”پین ڈے“ کی تقریب کے دوران پیش آیا، جو طلباء کے امتحان کا آخری دن تھا۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر طلباء نے ایک دوسرے کی یونیفارم شرٹس پر مختلف پیغامات درج کیے۔ تقریب میں 100 کے قریب طالبات نے شرکت کی۔

تاہم، پرنسپل کو طالبات کی یہ سرگرمی پسند نہیں آئی۔ جشن منانے پر اسکول کی 10 طالبات کو پرنسپل نے مبینہ طور انہیں نیم برہنہ حالت میں گھر واپس جانے کو کہا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی، کئی طالبات نے اپنے والدین کو شکایت کی، کئی والدین کو پرنسپل کی شرمناک حرکت میں غصہ آیا جس کے بعد والدین علاقے کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہنچ گئے اور سکول پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پوتے کے جنازے پر دادا کی شرمناک حرکت

رپورٹ کے مطابق مقامی قانون ساز راگنی سنگھ نے والدین کو اسکول پرنسپل کیخلاف کاروائی کا یقین دلایا اور اس واقعے کو شرمناک“ قرار دیا۔

راگنی سنگھ نے کہا ایک خاتون کے طور پر نوجوان لڑکیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک شرمناک بات ہے۔ انتظامیہ اس معاملے میں انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

متعدد طلباء نے اس دن کو زندگی کا ’خطرناک‘ ترین دن قرار دیا۔

india

orders

Jharkhand shocker

school principal

Class 10 girls

remove shirts