Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان

خاندان کا سربراہ انتقال کرجاتا ہے تو صوبائی حکومت ورثا کو کتنے لاکھ دے گی
شائع 12 جنوری 2025 08:49am

خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثا کی مالی معاونت کی جائے گی۔

ایم ڈی کیٹ میں اسلام آباد کے طلبا کو اضافی نمبر دینے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اگر خاندان کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے تو ورثا 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

KPK Government

Financial Assistance

Head of Family