انرجی سیکٹر پر پابندیوں کے جواب میں روس کا امریکا کیخلاف جوابی کارروائی کا اعلان
امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے روسی انرجی سیکٹر پر عائد کی گئی مزید پابندیوں پر روس نے جوابی کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ امریکا عالمی سطح پر توانائی بحران پیدا کرنا چاہتا ہے، واشنگٹن کے اقدامات پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔
ماسکو نے ہفتے کو امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ روس کے توانائی کے شعبے پر نئی وسیع پابندیوں کے ساتھ عالمی توانائی کے عدم استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
امریکہ اور برطانیہ نے جمعہ کو روس کے توانائی کے شعبے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔
چین اور برطانیہ کے درمیان چھ سال بعد اقتصادی تعلقات بحال
ماسکو کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن کے ’شرمانک دور اقتدار‘ میں واشنگٹن کوشش کر رہا تھا کہ ’روس کی معیشت کو کچھ نقصان پہنچایا جائے چاہے اس کیلئے عالمی منڈیوں کو غیر مستحکم ہی کیوں نہ کرنا پڑے‘۔
ماسکو نے کہا کہ ’یقیناً، واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات کو رد عمل کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا‘۔