Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

ہتھوڑے کے وار سے 8 افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ گرفتار

واقعہ سے متعلق پولیس کو دوپہر کے وقت ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی
شائع 11 جنوری 2025 10:22pm

جاپانی پولیس نے ٹوکیو کی یونیورسٹی میں ہتھوڑے کے وار سے 8 افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک انتہا پسند 22 سالہ طالبہ کو ٹوکیو کی یونیورسٹی کیمپس سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ایک طالب علم پر حملہ کیا جس کو معمولی چوٹیں آئیں، حملے کی زد میں آنے والے دیگر طلبہ کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

وینزویلا: نکولس مادورو تیسری بار صدر منتخب، امریکا کا گرفتاری میں مدد کرنیوالے کیلئے انعام کا اعلان

واقعہ سے متعلق پولیس کو دوپہر کے وقت ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں تقریباً 150 طلبا کی ایک جماعت میں حملہ سے متعلق بتایا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور طالبہ نے ہتھوڑا بغیر نشانہ لیے گھمایا جس کے باعث کلاس کی پچھلی کرسیوں پر بیٹھے طلبہ زد میں آگئے۔

امریکا میں لگی بھیانک آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی تھی؟

ایک طالب علم نے واقعہ کی تفصیلات میں بتایا کہ حملہ آور کے چہرے پر کوئی تاثرات نہیں تھے، ایسا نہیں لگتا وہ کسی خاص فرد کو ہدف بنانا چاہتی تھی۔

world

tokyo

Japan

attack

University