Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

صدر تبدیل ہونے سے امریکی خارجہ پالیسی نہیں بدلتی، حناربانی کھر

پاکستان کی خطے میں اس وقت بہت زیادہ اہمیت ہے، سابق وزیر خارجہ
شائع 11 جنوری 2025 06:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکا کی خارجہ پالیسی صدر کے تبدیل ہونے سے نہیں بدلتی، امریکا کا نیا صدر اس پالیسی کو چلانے کی سمت کا تعین کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ بعض اوقات جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ہے، ہم پاکستان میں بیٹھ کر اس بات کا جائزہ نہیں لے سکتے، کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آ گیا تو عمران خان رہا ہوجائے گا؟ ہر کوئی یہی سوال کر رہا ہے، امریکی میں لابنگ لیگل ہے، انہوں نے ٹرمپ پر بہت خرچ کیا ہے۔

حنا ربانی کھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی چیئرپرسن منتخب

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کون حکومت کر رہا ہے کون نہیں، امریکا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم اگر لابنگ مضبوط ہوئی تو پھر نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔

پاکستانیوں کیلئے روزگارکے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کریں، حنا ربانی کھر

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں اس وقت بہت زیادہ اہمیت ہے، بھارت بھی خطے میں بڑی طاقت ہے، بھارت روس کے ساتھ تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں، اس کے امریکا سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ مغرب ہمارے سے بہت زیادہ مہذب معاشرہ ہے، انسانی حقوق کا خیال رکھتا ہے، لیکن امریکا انسانی حقوق کو مد نظر نہیں رکھتا صرف اپنے حقوق کو دیکھتا ہے۔

الیکشن کے بعد کون کس کے ساتھ ہوگا، بعد میں طے ہوگا، حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر نے کہا کہ گریٹر اسرائیل بنانے کے لئے ہمسایہ ممالک پر قبضہ کیا جا رہا ہے، اسے قتل عام جاری ہوئے کئی ماہ ہو چکے ہیں، اسرائیل آج تک کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرسکا ہے۔

PPP

hina rabbani khar

Pakistan People's Party (PPP)