Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

بھارت : ریلوے اسٹیشن کی زیر تعمیرعمارت منہدم، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

حادثہ زیر تعمیر چھت کا شٹرنگ گرنے سے پیش آیا
شائع 11 جنوری 2025 05:44pm

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر قنوج میں ریلوے اسٹیشن کی زیرتعمیرعمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے درجنوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسٹیشن پر دو منزلہ عمارت کی تزین و آرائش کا کام جاری تھا۔ جائے حادثے پر 35 کے قریب مزدور موقع پرموجود تھے، ریلوے، پولیس اور انتظامی اہلکاروں کی قیادت میں امدادی کارروائیوں نے اب تک 23مزدوروں کو ملبے سے نکالا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) شبھرانت کمار شکل نے صحافیوں کو بتایا ”ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ زیرتعمیر چھت کا شٹرنگ گرنے سے پیش آیا“۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری پہلی ترجیح پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنا ہے۔ ہم ریسکیو کی کوششوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔“ ریلوے حکام نے کہا کہ ملبےسے مزدورں کو نکالنے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔

india

Uttar Pradesh

Railway Station Collapses