Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ناصر ادیب نے نیلم منیر کی شادی اورشوہر کی تفصیلات شیئر کردیں

اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کیں تھیں
شائع 11 جنوری 2025 02:38pm

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی صف اول کی پسندیدہ اداکارہ نیلم منیر آج کل اپنی شادی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

ناصر ادیب نے اپنے تازہ ترین شو میں نیلم منیر کے کیریئر اور شادی کے بارے میں بات کی اور ان کی شادی کی تفصیلات بتائیں۔

ندا یاسر کا نیلم منیر کے شوہر کی شہریت کے بارے میں انکشاف

انہوں نے شیئر کیا کہ نیلم کی دراصل دسمبر 2024 میں شادی ہوئی تھی اور اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد انہوں نے جنوری میں تصاویر شیئر کی تھیں۔

نیلم منیر کے شوہر کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ نیلم منیر کے شوہر عربی نہیں ہیں ۔ وہ دراصل پاکستان سے ہیں اور ان کا نام محمد راشد ہے۔

نیلم منیر کے نکاح کے لباس کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سی آئی ڈی دبئی میں کام کرتے ہیں اور اپنی تنخواہ کے طور پر ماہانہ تقریباً 17 لاکھ روپے کماتے ہیں۔

ناصر ادیب نے کہا کہ نیلم ایک نجی تقریب میں شادی کرنا چاہتی تھی اور نہیں چاہتی تھی کہ ان کی ذاتی زندگی ہر جگہ وائرل ہو۔

entertainment

lifestyle

شخصیات