Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

گرل فرینڈ کے پیچھے ملک چھوڑنے والے سابق بھارتی کرکٹر پر جنوبی افریقہ میں پابندی عائد

گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا
شائع 11 جنوری 2025 02:10pm

گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔

مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔

رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔

سابق بھارتی کرکٹر کے گوتم گمبھیر پر سنگین الزامات، حقیقت ظاہر کردی

تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی افریقہ میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اگرچہ انہوں نے کرکٹ چھوڑ دی ہے، مگر اب وہ ایک مالدار شخص اور بھارت لیگ آئی پی ایل کی فرنچائز چنئی سپر کنگز کے ساتھ ان کا خاص تعلق بھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جب مہلنگم وینکٹیشن نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہنے کے لیے بھارت چھوڑ کر جنوبی افریقہ جانے کا فیصلہ کیا، تب اس دوران ان کا کرکٹ میں نام تھا اور وہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک مستحکم ملازم بھی تھے۔

اس حوالے سے وینکٹیشن نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ پرسکیلا سے ملاقات کی جس کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے، جب وہ 1983 میں ہندوستان کے دورے پر آئی تھیں۔ جب وہ واپس جنوبی افریقہ جانے لگی تو میں نے اس کے ساتھ جانے کا ارادہ کیا جو کہ اس وقت آسان نہ تھا۔

شرمناک کارکردگی کے بعد کوہلی اور روہت کا مستقبل خطرے میں؟ بھارتی میڈیا نے بتا دیا

مزید برآں وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ پہنچ کر اپنی گرل فرینڈ کو حیران کردیا۔ بعد ازاں یہ خبر بھارت پہنچی اور انہیں ملک واپس آنا پڑا۔ جس کے بعد جنوبی افریقہ میں ان پر پابندی عائد کردی گئی۔

ex indian crickter

Banned

left cricket

for girl friend

goes south africa

behind her