Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

دبلا دکھنے کی شوقین خاتون کا اپنی نکالی گئی پسلیوں سے ’تاج‘ بنانے کا اعلان

پہلے ان پسلیوں کو اپنی دوست کو دینے کا سوچا
شائع 11 جنوری 2025 01:53pm

کنساس سٹی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹرانس جینڈر خاتون نے پتلی کمر اور خود کو دبلا ظاہر کرنے کے لیے اپنے جسم سے 6 پسلیاں نکلوا دیں، جن سے اپنے لیے ایک تاج بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ایملی جیمز نامی ٹرانس خاتون نے اس کاسمیٹک سرجری پر 17 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔

جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 27 سالہ جیمز نے بتایا کہ میرا ان پسلیوں میں سے کسی ایک سے تاج بنانے کا ارادہ ہے۔ پہلے میں نے ان پسلیوں کو اپنی دوست کو دینے کا سوچا مگر پھر فیصلہ بدل لیا۔

جیمز نے اس سرجری کے عمل کو سوشل میڈیا پر صارفین کے ساتھ شئیر کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنی پسلیاں کاسمیٹک مقاصد کے لیے ہٹا دی ہیں اورانہیں ایک تاج کی شکل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایئرپورٹ کے قریب رہائش کے خوفناک طبی نقصانات

جیمز نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ وہ انہیں چبانے والا کھلونا بنا سکتی ہیں یا شوربے میں ابال کر استعمال کر سکتی۔ لیکن ذاتی طور پر، مجھے لگتا ہے کہ میرا گوشت مزیدار ہو گا۔ اس نے مذاق کرتے ہوئے کہا۔

خاتون نے کہا کہ وہ اپنی پسلیاں نہیں کھائیں گی کیونکہ انسانی گوشت کھانے سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اگرچہ بہت سے لوگوں نے اس کے غیر معمولی فیصلے کا مذاق اڑایا ہے، لیکن جیمز نے لوگوں کے منفی تبصروں کو نظر انداز کیا۔

ٹرانس گرل نے ناقدین کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پیسہ ہے، میرا جسم ہے، اور میں اس کے ساتھ جو چاہوں گی وہ کروں گی۔

lifestyle