رشمیکا مندنا زخمی، سلمان خان کی ’سکندر‘ کھٹائی میں پڑ گئی
رشمیکا مندنا، جو اس وقت سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ”سکندر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، حال ہی میں جم میں انجری کا شکار ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ تاہم چوٹ کی تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔
رشمیکا کے قریبی ذرائع کے مطابق رشمیکا کو حال ہی میں جم میں چوٹ لگی تھی اور آرام کرنے سے وہ ٹھیک ہو رہی ہیں۔ تاہم، اس کی وجہ سے اس کے آنے والے پراجیکٹس کی شوٹنگ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ بہر حال، وہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور بہت جلد سیٹ پر دوبارہ کام شروع کر دیں گی۔
اسے جینے دو،جب سلمان خان نے کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ وویک اوبرائے کا مذاق اڑایا
پشپا 2 اداکار کو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے شوٹنگ شیڈول پر واپس آنے سے پہلے پوری طرح صحت یاب ہونے کے لیے کام سے ایک مختصر وقفہ لیں۔
ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم سلمان خان اور رشمیکا منڈنا کی سکندر کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کر رہے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں کاجل اگروال، رشمیکا، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پرتیک ببر بھی شامل ہیں۔ یہ سلمان کے ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ دوبارہ ملاپ کی بھی نشاندہی کرتا ہے، ان کی ہٹ فلم کِک کے تقریباً ایک دہائی کے بعد۔ یہ فلم 2025 کی عید پر بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔