Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

میٹا کا ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی ہٹانے کا اعلان

میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر لوگ اپنے تبصروں اور تجربات کا آزادانہ تبادلہ کر سکیں، مارک
شائع 11 جنوری 2025 10:15am

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہم جنس پرستوں کو دماغی مریض یا خواتین کو پراپرٹی کہنے پر پابندی ہٹادی۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے حال ہی میں اعلان کیا کہ فیس بُک سمیت میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی کو وسعت دی جا رہی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمارے پلیٹ فارمز پر لوگ اپنے تبصروں اور تجربات کا آزادانہ تبادلہ کر سکیں۔

میٹا نے آڈیو، ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس متعارف کر ادیں

علاوہ ازیں میٹا اب اپنے پلیٹ فارمز پر تھررڈ پارٹی کے ذریعے فیکٹ چیک کا سلسلہ ختم کر رہا ہے، جس کے بعد اب صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکنگ کے بجائے ’کمیونٹی نوٹس‘ نظر آئیں گے۔ ایکس پر پہلے سے ہی ایکا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔

امریکا کی بڑی اشتہاری کمپنیوں کے پاکستان میں جعلی ’سوشل میڈیا‘ اکاؤنٹس بند

واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے یہ تبدیلیاں ایسے وقت میں متعارف کروائی جا رہی ہیں جب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں۔

Mark Zuckerberg

meta

Banned

Homosexuality

meta platforms