Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

آگ کے بعد برفانی طوفان نے بھی امریکا میں تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

برفانی طوفان کے آنے کی مزید وارننگ جاری کی گئی ہیں، رپورٹ
شائع 11 جنوری 2025 08:41am

امریکا میں آگ کے بعد برفانی طوفان نے بھی تباہی مچادی ہے۔ جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان نے کہیں راستے، پروازیں اور کہیں تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برفباری اور بارش سے زندگی منجمد ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں برفانی طوفان کے آنے کی مزید وارننگ جاری کی گئی ہیں۔

لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ مزید آگے بڑھنے لگی، 10 ہزار عمارتیں ختم، اموات بڑھ گئیں

اُدھر برطانیہ بھی شدید سردی کی پلیٹ میں ہے۔ برفباری اور بارش کے بعد معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔

40 فٹ کی بلندی سے گرنے والی بچی کی چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

اسکولز بند، بجلی کا نظام، ائیرپورٹ، ریلویز اور لوکل ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔ لندن میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری جبکہ دیگر حصوں میں منفی پندرہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں اسکاٹ لینڈ میں ایک سو پچاس مقامات کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

England

America

bad weather

heavy snowfall and rain

Los Angeles Wildfire