Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

بھارتی شہری کو 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ کا بجلی بل بھیج دیا گیا

شہری نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا
شائع 10 جنوری 2025 11:11pm

بجلی کے بل صرف پاکستان میں ہی زیادہ نہیں آتے!!! پڑوسی ملک بھارت میں بھی شہری کا بجلی کا بل 2 ارب بھارتی روپے سے زائد آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں میں شہری للیت دھیمان اپنا گذشتہ ماہ دسمبر 2024 کا بجلی کا بل دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

ماموں نے بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا دیا

میڈیا کے مطابق شہری نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا تھا جبکہ دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بھارتی بل آیا۔

والد کی بیماری کے بہانا بنا کر ادھار لینے والی خاتون کو ساتھی ملازم نے قتل کردیا

بھارتی شہری کی شکایت پر الیکٹرک بورڈ نے سسٹم میں خرابی وجہ قرار دی اور جلد بل درست کرکے بھیجنے کا کہا، بعد ازاں شہری کو 4047 بھارتی روپے کا بل دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں، گجرات میں ایک درزی کو بھی 86 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیجا گیا، معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد 1540 روپے بھارتی روپے کا بل بھیجا گیا۔

world

electricity

ٰIndia

bills

Energy Sector