بھارت میں گھر سے مسلم خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا مطابق جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہرمعین، بیوی عاصمہ جبکہ اور تین بچے 8 سالہ افصہ اور 4 سالہ عزیزہ اور ایک سالہ ادیبہ گھر میں مردہ پائے گئے ۔
بھارت کے ایک اور نوجوان اداکار کی لاش فلیٹ سے برآمد
جمرود میں 8 سالہ بچے کی لاش پہاڑ سے برآمد
یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریبا 46 میل دور اتر پردیش کی شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔
بچوں کی لاشیں جن کی عمریں 1، 4 اور 8 سال تھیں، ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی لاشیں زمین پر پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مرنے والوں کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کے لئے ذاتی دشمنی کا شبہ ہے۔ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واقعہ کے مرتکب شخص اور خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے۔