Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

ماموں نے بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا دیا

ملزم گرفتار ، مہیش پاٹل بھانجی کی شادی خلاف تھا
شائع 10 جنوری 2025 06:01pm

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور میں ایک شخص نے اپنی بھانجی کی شادی کے کھانے میں زہر ملا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھانے میں زہر ملانے والا شخص بھانجی کی شادی کے خلاف تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

عارف والا: ماموں نے ایک سالہ بھانجے کا گلا کاٹ دیا

’خالہ واش روم اور برتن دھلواتی تھیں‘، نارتھ ناظم آباد سے لاپتا ایان اور انابیہ گھر پہنچ گئے

بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم

رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے شادی کھانا کسی نہیں کھایا، کھانے کے سیمپلز ٹیسٹ کے لئے بھیج دیے گئے۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود کچھ لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا تھا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس اسے آٹھ دن گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مہیش پاٹل نامی شہری کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لڑکی کا ماموں ہے اور لڑکی کی پرورش اسی ملزم کے گھر میں ہوئی تھی۔

لڑکی نے حال ہی میں گاؤں کے ایک شخص کے ساتھ بھاگ کر شادی کر لی تھی جو کہ اس کے ماموں کو پسند نہیں تھا، اسی لیے ملزم نے منگل کو شادی ہال میں جاری تقریب کا دروازہ توڑا اور مہمانوں کے لیے تیار کیے جا رہے کھانے میں زہر ملا دیا۔

Wedding

India Kolhapur

poisoned food