Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا

گیس پیداوار شروع کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا
شائع 10 جنوری 2025 05:00pm

پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا، گیس پیداوار شروع کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔

ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پٹرولیم نے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا۔

پی پی ایل نے خط میں کہا کہ کوٹری نارتھ بلاک 1 سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہے، کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پاؤنڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شیئرز ہیں، کوٹری میں ٹکری 1 کنوئیں سے ملنے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی سدرن سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد

Gas

PPL

Pakistan Petroleum

Pakistan Petroleum Limited

Gas production