Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لاس اینجلس آگ: غزہ تباہی پر خوش ہونیوالے ہالی وڈ اداکار کا گھر بھی راکھ بن گیا

آگ لگنے کی وجہ سے ان کے اردگرد بہت زیادہ افراتفری پھیلی ہوئی تھی، ہالی ووڈ اداکار
شائع 10 جنوری 2025 03:33pm

فلسطین کیخلاف زہر اگلنے والے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیمز وڈز کا گھر بھی لاس اینجلس میں بھڑکتی آگ کی لپیٹ میں آکر خاک کا ڈھیر بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے کسی خاص کو کھو دینے جیسا لگ رہا ہے، کال آپ اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں تیر رہے تھے مگر آج سب کچھ ختم ہوگیا۔

دوران انٹرویو ہالی ووڈ اداکار نے اپنے گھر کی تعمیر سے متعلق بتایا کہ گھر بنانے میں کس طرح ان کی اہلیہ اور 8 سالی کی بھانجی نے ان کی مدد کی اور اپنے گلک پیش کیے۔

جیمز وڈز کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے ان کے اردگرد بہت زیادہ افراتفری پھیلی ہوئی تھی اور سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

لاس اینجلس، جنگلات میں آگ مزید پھیلنے لگی، اموات میں اضافے کا خدشہ

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکار جیمز وڈز اپنے کیرئیر میں دو مرتبہ آسکر نامزدگی اور تین بار ایمی ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، ان کے متعدد فینز موجود ہیں مگر فلسطین مخالف پوسٹ اپ لوڈ کرنے پر انہیں گزشتہ سالوں سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹس میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سمجھوتہ ہونا چاہیے نہ ہی معافی دینی چاہیے‘، جبکہ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ’سب کو مار دو‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین ہالی ووڈ اداکار کو یاد دلانے میں مصروف ہیں کہ کس طرح انہوں نے غزہ جنگ کی حمایت کرنے کے ساتھ وہاں کی تباہی پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور اب خود کا عالیشان گھر خاک کا کھنڈر بن گیا ہے۔

Hollywood actor

ANTI PALESTINE

Los Angeles Wildfire

jamed woods

house burned