معروف ٹینس اسٹار کا کھانے میں زہر دیے جانے کا تہلکہ خیر انکشاف
سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلیا میں انہیں کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا تھا۔
آسٹریلین میڈیا کو انٹرویو میں نواک جوکووچ نے انکشاف کیا کہ انہیں 2022 میں میلبرن میں قیام کے دوران ہوٹل میں کھانے میں زہر دیا گیا۔
نواک جوکووچ کو سال 2022 میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا، کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکووچ نے غلط دستاویزات پیش کی تھیں جس پر ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا سے وطن واپسی پر انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ میلبرن کے ہوٹل میں مجھے زہریلی خوراک دی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا
سربین ٹینس کھلاڑی جوکووچ کے الزامات پر آسٹریلوی وزیراعظم اور ٹینس حکام نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
یاد رہے کہ ان دنوں نواک جوکووچ کوویڈ ویکسین نہ لگوانے پر ڈٹ گئے تھے جس کے باعث انہوں نے یو ایس اوپن بھی مِس کیا تھا۔
بعد ازاں انہوں نے اگلے برس آسٹریلین اوپن میں حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔