جنوبی وزیرستان: چلغوزہ یونین کا لاہور کسٹم کلیکٹر کے خلاف احتجاج
جنوبی وزیرستان میں چلغوزہ یونین نے لاہور کسٹم کلیکٹر کے خلاف وانا بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے چلغوزہ مارکیٹ بند کر دی اور اپنے مطالبات کے حق میں ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
پاکستان میں مقیم افغان موسیقاروں کی ملک بدری کیخلاف مقدمے میں بڑا فیصلہ
مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسٹم کلیکٹر نے وزیرستان کے چلغوزہ سٹور کو غیر قانونی طور پر سیل کیا ہے، جسے وہ ناانصافی قرار دیتے ہیں۔
انہوں نےدعوی کیا کہ وہ چلغوزہ کی قانونی سپلائی کرتے ہیں اور فی کلو 25 روپے ٹیکس محکمہ جنگلات کو جمع کراتے ہیں۔
مظاہرین نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس ادا کرنے کے باوجود چلغوزہ سٹور کا سیل کرنا ظلم ہے، کیونکہ یہ وزیرستان کی مقامی پیداوار ہے، اسمگل شدہ نہیں۔
مظاہرین نے یہ بتایا کہ پچھلے 15 ماہ سے انگور اڈا بارڈر بند ہے، جس کی وجہ سے ان کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔
کسٹم کلیکٹر محمد سعید وٹو نے اس حوالے سے کہا کہ سٹور شک کی بنیاد پر سیل کیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔