Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی میں خواتین بچوں کو چوری کیلئے استعمال کرنے لگیں، ویڈیو وائرل

آج نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے
شائع 10 جنوری 2025 02:23pm

کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں چوری کی ایک نئی واردات میں خواتین کے ساتھ چھوٹے بچوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ چھ جنوری کو ایک کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور فرار ہوگئیں۔

آج نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان نے سیلز گرل کو باتوں میں الجھا کر چوری کی واردات کی۔ واردات کے لیے چار خواتین رکشے میں آئیں تھیں۔

واردات کے بعد تمام خواتین رکشے میں فرار ہوگئیں، جس سے ان کی چالاکی اور منصوبہ بندی ظاہر ہوتی ہے۔

karachi