مسک بھارتی قانون ساز کی پاکستانیوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی مہم کا حصہ بن گئے
ارب پتی شخصیت ایلون مسک نے ”ایشین گرومنگ گینگز“ کے بارے میں تبصرے کیے ہیں جو تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے تبصروں نے پاکستانیوں کے بارے میں نقصان دہ دقیانوسی تصورات کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ اس سے قبل ایلون مسک نے انتہائی دائیں بازو کی شخصیات کے دفاع میں اپنے منفی تبصروں سے یورپی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایلون مسک ایک بحث میں شامل ہوئے جب ایک بھارتی قانون ساز پریانکا چترویدی نے برطانوی وزیر اعظم کو بچوں کے جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بیان کرنے کے لیے ”ایشین“ کی اصطلاح استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان سکینڈلز میں زیادہ تر پاکستانی نژاد مرد شامل تھے۔ مسک کے تبصروں نے تشویش کو جنم دیا کہ وہ پاکستانی لوگوں کے بارے میں منفی دقیانوسی تصورات کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
بھارت کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا کی رہنما چترویدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ میرے بعد دہرائیں، وہ ایشیائی گرومنگ گینگ نہیں بلکہ پاکستانی گرومنگ گینگ ہیں۔’’
ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا، ایکس پر ہلچل مچ گئی
جس پر مسک نے ان کی حمایت میں اپنا تبصرہ شامل کرتے ہوئے جواب میں ’سچ‘ لکھا۔ اس تبادلے کو بھارتی میڈیا میں بڑے پیمانے پر کور کیا جا رہا ہے، جس میں آؤٹ لیٹس نے مسک کے موقف کو چترویدی کی براڈ برش لیبل کی تنقید سے ہم آہنگ کرتے ہوئے سراہا۔
ٹیسلا کے مالک ایلون کی پوسٹس نے اس بحث کو ہوا دی ہے جسے اکثر مخصوص نسلی برادریوں کو نشانہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایلون مسک کو اسٹار لنک کی سروسز شروع کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان کی منظوری کا انتظار
برطانیہ کی لیبر ایم پی ناز شاہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ایلون مسک کے تبصرے ”خطرناک“ طرز کے ہیں اور اس سے اختلافات جنم لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک ایک انتہائی دائیں بازو کے کارکن اور اسلام مخالف بیان بازی کرنے والے ٹومی رابنسن کی حمایت کرتے ہیں۔ ناز شاہ کا خیال ہے کہ رابنسن جیسے شخص کے لیے مسک کی حمایت ان کے خیالات کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے۔