Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

خستہ حال عمارت سے محبت دلہن کیلئے آخری آرام گاہ بن گئی

جواں دلہن کوعروسی جوڑا نصیب نہ ہوسکا
شائع 10 جنوری 2025 11:50am

مصر کے شہر ’ادکو‘ میں شادی کا گھر اسوقت ماتم کدہ بن گیا جب دلہن اسی گھر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئی جہاں سے اسے دلہن بن کر رخصت ہونا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک افسوسناک واقعہ نے مصری شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا جس میں18 سالہ دلہن، حنان اشرف، شادی سے چند دن پہلے ہی عمارت گرنے سے ہلاک ہوگئی۔

گاڑی کی نمبرپلیٹ نے ڈرائیور کی زندگی بدل دی

یہ واقعہ البحیرہ کمشنری میں پیش آیا، جہاں شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں اور محلے میں شادی خوشیوں کا ماحول تھا جس نے محلے کی رونق میں اضافہ کر دیا تھا اہل خانہ کے لیے یہ تصور میں بھی نہیں تھا کہ کہ اچانک ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔

علاقے کے ایک رہائشی نے بتایا کہ متعلقہ ادارے نے دلہن کے والد کو مکان کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں اسے مخدوش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم، دلہن کے والد نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد گھر کو گرانے اور دوبارہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

lifestyle