گروچرن سنگھ کے مداح پریشان ، قریبی دوست نے ایسا کیا کہہ دیا
”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردا ادا کرنے والے اداکار گورچرن سنگھ کے مداح ان کی طبیعت کی خرابی کی خبر پر کافی پریشان تھے۔ اب گروچن کی قریبی دوست کی خبر نے مداحوں کو اور پریشان کردیا ہے۔
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کافی عرصے سے لوگوں کو ایک صحتمند تفریح فراہم کررہا ہے۔ اس شو کے کئی کردار لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ایسا ہی ایک کردارروشن سنگھ سوڈھی کو کردار ادا کرنے والے گورچرن سنگھ کا ہے جن کے بارے میں خبر آئی تھی کہ وہ ایک ہسپتال میں داخل ہیں، جو انہوں نے خود اپنے مداحوں کو دی تھی۔
اب ان کی دوست بھکتی سونی نے ان کے بارے میں ایک اور تشویشناک خبر شیئر کی ہے کہ ان کے اور انکے گھر والوں کے فون ایک رات سے بند ہیں او ان کی صحت سے متعلق کوئی خبر نہیں ہے۔
نوکری چاہئیے تو 20 لاکھ تنخواہ آپ دفتر کو دیں گے، انوکھی پیشکش
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خصوصی بات چیت میں گروچرن سنگھ کی قریبی دوست بھکتی سونی نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر والوں کے فون رات سے بند ہیں اور گذشتہ دو دنوں سے ان کے گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان ہیں کیونکہ ان کی ان کی والدہ سے گروچن کی طبیعت کو لے کر روز بات ہوتی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھکتی کا کہنا ہے کہ ان کی اداکار سے ملاقات نہیں ہوسکی ہے لیکن ا نکی والدہ نے انہیں اطلاع دی تھی کہ وہ ہیسپتال میں داخل ہیں، بعد میں انہں ڈسچارج کر دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کرنا پڑااور وہ اسوقت وہ سرکاری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
بھکتی سونی نے کہا کہ، ان پر تقریبا 1.5کروڑ روپے کا قرض ہے اور ان کے والد کے پاس 255 کروڑ کی جائیداد ہے۔ بدقسمتی سے ان کی جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے۔ کیونکہ ان کے کرائے دار ان کی جائیداد خالی نہیں کررہے ہیں اور اگر یہ معاملہ حل ہوگیا اور ساری جائیداد بیچ دی جائے تو وہ قرض ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔