Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

امریکا کی بڑی اشتہاری کمپنیوں کے پاکستان میں جعلی ’سوشل میڈیا‘ اکاؤنٹس بند

اس اسکینڈل نے ظاہر کیا کہ ان میگزینز نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا کہ وہ کن پبلشرز کیساتھ شراکت داری کر رہے ہیں، رپورٹ
شائع 10 جنوری 2025 10:39am

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑے کریک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے چار پاکستانی پبلشرز کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔

ڈیلی ڈاٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان پاکستانی پبلشرز نے خود کو ووگ، پیپل میگزین، بل بورڈ، رن وے میگزین، اور گریزیا سمیت بڑے میڈیا برانڈز کے نمائندوں کے طور پر پیش کر کے جھوٹا دعویٰ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس مسئلے نے بڑی کمپنیوں اور ان کی اشتہاری ایجنسیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اشتہارات دینے سے قبل ان آؤٹ لیٹس کی اسناد کی تصدیق کرنے میں ناکامی پر ان کمپنیز کو لوگوں کی تنقید کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اسکینڈل نے ظاہر کیا کہ ان میگزینز نے اپنا ہوم ورک نہیں کیا کہ وہ کن پبلشرز کیساتھ شراکت داری کر رہے ہیں۔

مشہور ٹیکنالوجی میٹا کی جانب سے بڑی میڈیا کمپنیز ہونے کا دعویٰ کرنے والے جعلی فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اب، وہ کمپنیاں جنہوں نے ان جعلی صفحات پر اشتہار دینے کے لیے ادائیگی کی تھی، وہ اپنی رقم واپس لینے کی کوشش کر رہی ہیں کیونکہ جعلی اکاؤنٹس بند ہونے پر ان کے اشتہارات غائب ہو گئے ہیں۔

میٹا کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی، نقالی، اور فریب پر مبنی اشتہارات کے خلاف سخت قوانین ہیں۔ یہ پلیٹ فارم دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ اور اپنے کمیونٹی کے معیارات کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم رہتے ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ میٹا اب تک فیس بک سے 1.1 ارب جعلی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر چکا ہے۔ میٹا کے اے آئی ٹولز نے 99 فیصد جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی ہے۔

AMERICAN BRANDS

Pakistani Publishers

Impersonating

Wiped from Social Media