Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ڈی چوک احتجاج، گرفتار 200 سے زائد مظاہرین کی درخواست کا فیصلہ

اے ٹی سی کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے گزشتہ روز یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
شائع 10 جنوری 2025 09:57am
کٹی پہاڑی کے تازہ مناظر، اسکرین گریب—فائل فوٹو
کٹی پہاڑی کے تازہ مناظر، اسکرین گریب—فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کے متعلق گرفتار200 سے زائد مظاہرین کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے 150 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 24 ملزمان کی ضمانت خارج کردی۔

اے ٹی سی کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے گزشتہ روز یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یہ مقدمات ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہمیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چھبیس نومبر احتجاج کے متعلق درج تیرہ مقدمات میں دو سو پچاس سے زائد ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں تھی۔

پی ٹی آئی کے 278 گرفتار ورکرز کی ضمانتیں منظور، رہا کرنے کا حکم

D Chowk protest

Arrested

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)