Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

محسن نقوی کی مولانا سے ملاقات، ضلع کُرم کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

بعض عناصرنے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا،محسن نقوی
شائع 10 جنوری 2025 09:43am

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے مولانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر خیبرپختونخوا اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر گفتگو کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ امدادی اشیا کے قافلوں کی پارا چنار آمد پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ کرم میں قیام امن کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر نے جان بوجھ کر کرم ایشو کو غلط رنگ دیا ہے، اور صورتحال کی بہتری کے لیے گرینڈ جرگہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ دیرینہ نیاز مندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ان کا مثبت کردار قابل تعریف ہے۔

کُرم کیلئے امدادی سامان تاحال روانہ نہ ہوسکا، امن معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے عمائدین گرفتار

پاکستان

mohsin naqvi

Maulana Fazal ur Rehman