Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جعلسازی کا مقدمہ، نومنتخب صدر ٹرمپ کو آج سزا سنائے جانے کا امکان

ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
شائع 10 جنوری 2025 09:45am

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آج عدالت سے سزا سنائی جانے کا امکان ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے کارروائی معطل کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو چار کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے مسترد کردیا۔

عدالت نے کاروبار میں جعلسازی کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کی تیاری کر لی ہے۔

عدالتی کارروائی کے نتیجے میں ٹرمپ امریکہ کی صدارت سنبھالنے والے پہلے مجرم صدر بن سکتے ہیں۔ تاہم، اس عدالتی کارروائی میں ٹرمپ کی عدالت میں موجودگی لازمی قرار نہیں دی گئی۔

ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل سامنے آگیا

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت کے لیے امریکی صدر کا حلف اٹھانے والے ہیں، اور یہ صورتحال ان کی صدارت کے لیے سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔