Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لبنان کے آرمی چیف ملک کے نئے صدر منتخب

پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 نے ان کے حق میں ووٹ دیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 10 جنوری 2025 09:27am

لبنانی پارلیمنٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل جوزف عون ملک کے نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 128 ارکان میں سے 99 نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔

نومنتخب صدر جنرل جوزف عون نے سویلین لباس میں عہدے کا حلف لیا۔

جوزف عون نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں شام سمیت عرب ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار۔

ٹرمپ نے کینیڈا کا نیا نقشہ پیش کر دیا، امریکا میں شامل کر دیا

انہوں نے کہا کہ لبنان کی تاریخ میں آج سے نیا دور شروع ہو رہا ہے۔ ملک میں ہتھیار رکھنے کا اختیار صرف اور صرف ریاست کے پاس ہو گا۔

لبنان کے نئے منتخب صدر نے اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے جنوبی لبنان اور ملک کے دیگر حصوں کی تعمیر نو کا بھی اعلان کیا۔

news lebanon president

Joseph Aoun

elected